(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانو ی کونسل جنرل کی مسجد نبوی میں کھڑے ہوکر بنوائی گئی تصویر بھی وائرل ہورہی ہے، انہوں نے چند روز قبل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ تصویر خود شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ میں اپنے پسندیدہ شہر مدینہ واپس آنے پر بہت خوش ہوں اور میں نے مسجد نبوی میں فجر کی نماز بھی ادا کی ہے.
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے برطانوی کونسل جنرل سیف اشر کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں، مسلمان صارفین کی جانب سے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا جارہا ہے اور انہیں اچھے مستقبل کی دعائیں بھی دی جارہی ہیں.
سیف اشر نے سوشل میڈیا پر مسلمان بھائیوں کی جانب سے ملنے پر دعائیہ پیغامات پر بھی شکریہ ادا کیا ۔
كما أتطلع إلى عودة المعتمرين البريطانيين 🇬🇧إلى المدينة المنورة. كان هناك أكثر من 100،000 زائر كل عام (قبل أزمة كوفيد).
أنا متأكد من أن هذا العدد سيرتفع مع استمرار التطوير الرائع للمرافق والبنية التحتية في المملكة🇸🇦 pic.twitter.com/mSyeUhwdlF
— Seif Usher سيف اشر (@seifusher) November 10, 2021
یادرہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ برطانیہ کے سفارتی عملے میں سے کسی نے اسلام قبول کیا ہو ، سیف اشر سے قبل سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولس نے بھی 2016 میں اسلام قبول کیا تھا۔