صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو غلام اسحاق خان یونیورسٹی کی کارکردگی پر بریفنگ 263

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو غلام اسحاق خان یونیورسٹی کی کارکردگی پر بریفنگ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ملکی اور مارکیٹ ضروریات پورا کرنے کیلئے یونیورسٹیوں کے ذریعے اعلیٰ معیار اور ہنر مند گریجویٹ تیار کرنے کی ضرورت ہے، جامعات چوتھے صنعتی انقلاب سے فائدہ اٹھانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کریں، یونیورسٹی صنعتی روابط اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے، یونیورسٹی اپنے بین الاقوامی مشاورتی بورڈ کو مضبوط بنائے، آن لائن تعلیمی حجم کو بڑھائے، یونیورسٹی معذور طلبہ کے بارے میں ایچ ای سی کی پالیسی پر عمل درآمد کرے، ایچ ای سی کی پالیسی میں خصوصی طلباء کو ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس اور یوٹیلیٹی فیس میں مکمل چھوٹ فراہم کی گئی ہے،یونیورسٹی اپنے وژن کو اپ ڈیٹ کرے اور اہداف کے حصول کے لیے ٹائم لائنز طے کرے، جامعات مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کریں، سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مہارت کو فروغ دیں، مستحق طلباء کو وظائف اور مالی امدد کیلئے یونیورسٹی نےسال 2021 میں 290 ملین روپے سے زائد رقم مختص کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں