(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقے میں جی الیون میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ،ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے. بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی عمر11 یا 12 سال کے قریب ہے۔ بچی کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم لاش برآمد ہونے سے متعلق تحقیقات کرے گی. پمز اسپتال کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کی لاش کا پوسٹمارٹم کیا۔ ذرائع پمز اسپتال کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کےحوالےکی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخم،خراشیں ہیں، جس کے بعد پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا بچی کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ، سیمپلز پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس اسٹیشن سے بچی کی لاش برآمد ہوئی اُس میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور یہاں تعمیراتی کام بھی جاری ہے. پولیس نے کہا کہ شناخت کے بعد بچی کے ورثاء کی تلاش کی جائے گی۔ لاش صبح کے وقت ملی، جس کے گلے پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ بچی کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اسپتال منتقلی پر بچی کی لاش کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ،جسم پر زخم اور خراشیں بھی ہیں. 280

اسلام آباد کے میٹرو بس اسٹیشن کے باتھ روم سے کم سن بچی کی لاش برآمد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقے میں جی الیون میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ،ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے.
بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی عمر11 یا 12 سال کے قریب ہے۔ بچی کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم لاش برآمد ہونے سے متعلق تحقیقات کرے گی.
پمز اسپتال کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کی لاش کا پوسٹمارٹم کیا۔ ذرائع پمز اسپتال کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کےحوالےکی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخم،خراشیں ہیں، جس کے بعد پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا بچی کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ، سیمپلز پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس اسٹیشن سے بچی کی لاش برآمد ہوئی اُس میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور یہاں تعمیراتی کام بھی جاری ہے.
پولیس نے کہا کہ شناخت کے بعد بچی کے ورثاء کی تلاش کی جائے گی۔ لاش صبح کے وقت ملی، جس کے گلے پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ بچی کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اسپتال منتقلی پر بچی کی لاش کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ،جسم پر زخم اور خراشیں بھی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں