Bomb blast in Bajaur, 8 people killed 138

باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ

باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان سمیت 40افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں.
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن جاری تھا، کنونشن میں ایم این اے جمال الدین اور سابق سینیٹر عبدالرشید سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جمال الدین اور عبدالرشید محفوظ رہے.
زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، دھماکا کس نوعیت کا ہے تحقیقات کے بعد پتا چلے گا، ضلع انتظامیہ نے شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں