رپورٹ(زبیر خان بلوچ سے )
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عرفان کھٹانہ نے حاصل کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عزیز بھٹہ ،چوہدری امجد گجر،ملک منظور اعوان اور حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتی ،چوہدری رحمت علی(رح) وہ پہلا پاکستانی ہے جس نے دیار غیر میں بیٹھ کر پاکستان کا نام پیدا کیا پاکستان کے نام اندر چاروں صوبوں کے ساتھ کشمیر بھی سمایا ہوا ہے چوہدری رحمت علی کا خود خاکی برطانیہ میں بطور امانت دفنایا گیا ہے آج بھی انکا جسد خاکی پاکستان کا منتظر ہے پوری پاکستانی قوم پر قرض ہے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال( رح ) شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ہیں جنہوں نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کو بیدار کیا ہے علامہ صاحب کی شاعری کو پوری دنیا میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے فارسی کلام کو بہت پسند کیا جاتا ہے تقریب میں پاکستان اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین کے ممبران ،سیاسی ،سماجی اور شخصیات میں سے چوہدری بلو شیر وڑائچ،رانا محمد اشرف،چوہدری حسنین گوندل،فدا حسین کھوکھر،ثاقب منہاس،مظہر اقبال انجم،حاجی عرفان گوندل،جاوید شیخو،فیروز تارڑ،جمشید جمی،عبدالواحد،اسماعیل خان،خواجہ حماد،شعیب الطاف،مرزا مدثر،ملک ریحان،عدنان سمیع،آمین فیض،اشفاق واحد،زاہد خان،عبدالشکور،بابر حسین باجوہ،شاھد اعوان،ظاہر نوید ،قیصر اور دیگر نے شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر کیک کاٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا سب مہمانوں نے پاکستان اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا