(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پی ٹی آئی نے نگر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بدترین دھاندلی کی جس کا فائدہ تیسری جماعت کو ہوا،پاکستان پیپلزپارٹی کو روکنے کے لئے تمام سرکاری مشینری کو استعمال کیا گیا، نگر پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، منظم دھاندلی سے جیالے امیدوار کو ہرایا گیا،گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پاکستان پیپلزپارٹی کو چند سیٹوں تک محدود کرنے سے حقائق نہیں بدلے جاسکتے، پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی حقیقی آواز ہے، نگر کے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، عوام اپنے ووٹ کے حق پر ڈاکے کو کسی صورت منظور نہیں کریں گے.