"PNP" نیوز چینل کے تعاون، کوریج اور مختلف امور کے لئے پوری صحافتی ٹیم۔کے لئے نیک خواہشات اور اظہار تشکر 156

“PNP” نیوز چینل کے تعاون، کوریج اور مختلف امور کے لیے پوری صحافتی ٹیم۔کے لئے نیک خواہشات اور اظہار تشکر

کراچی /بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مخیر حضرات کے تعاون سے جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر میں نمازیوں کے لیے 1500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کا وسیع انتظام کر دیا گیا۔ “”PNP”” نیوز چینل کے تعاون، کوریج اور مختلف امور کے لئے پوری صحافتی ٹیم۔کے لئے نیک خواہشات اور اظہار تشکر۔
جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر بلاک 3 کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے “”PNP”” کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ مسجد میں اس سے بیشتر نمازیوں کے لئے جمعہ کے دوران صرف 800 سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اہل محلہ کے مخیر حضرات کے دست تعاون اور مالی معاونت سے اب اس میں نمازوں کی ادائیگی کے لئے 1500 سو افراد کے لئے بیک وقت نمازروں کی سہولت کا اضافہ ہو گیا ہے۔ دوران انٹرویو مسجد کے خطیب دوئم اور موذن مولانا محمد عارف بھی موجود تھے۔ مسجد کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنی بات کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مسجد کی توسیع کا کام بڑی تیزی کے ساتھ جاری و ساری ہے اور مسجد کے دیگر تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں اور مسجد کے کاموں کی تکمیل کے لئے تقریبا” 35 لاکھ سے زائد کثیر رقم کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت مسجد کے لئے ماہانہ 2 لاکھ کے اخراجات کو پورا کرنا اس مہنگائی کے دور میں بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ مسجد کی انتظامیہ بھی شب و روز مسجد کی تعمیر و ترقی کے امور کی تکمیل میں کوشاں ہے۔ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید طاہر علی ہاشمی اپنی ذاتی آمدن میں سے 80 فیصد سے زائد کے اخراجات ماہانہ پورے کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ ہر ماہب25000 ہزار روپے فیتے تھے جو اب انہوں نے اضافہ کے ساتھ 23 ہزار روپے ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ مسجد کے اخراجات کے طور پر دے رہے ہیں ۔ اس طرح مسجد کے دیگر امور کو چلانے کے لئے مزید مخیر حضرات کی طرف سے دست تعاون کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ اس وقت دینی مدرسے کو چلانے کے لئے 32000 ہزار روپے کی ماہانہ آمدن ہے جبکہ اخراجات کی مد میں اس سے کئی گنا زیادہ بجٹ کی ضرورت ہے۔ مولانا غلام مرتضی عطاری نے مزید کہا کہ دینی مدرسہ کو چلانے کے لئے اس وقت ماہانہ 50000 ہزار روپے کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔ اس وقت مسجد کی انتظامیہ اور دیگر دیکھ بھال کے انتظامات کے لئے 6 افراد پر مشتمل کمیٹی قائم ہے جو اپنی شب و روز کی مصروفیات کے باوجود اللہ کی رضا، خوسنودی اور اللہ کے گھر کے لئے اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں۔ جس کا آخر عظیم اللہ کی فارورڈ ضرور ان سب کو دے گئی۔ اپن کاروباری اور ڈسٹری مصروفیات کے ساتھ ساتھ مسجد کے امور اور انتظامات پر بھی اپنا قیمتی وقت اور مالی تعاون پیش کر رہے ہیں ۔ مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد انوار عطار کا سنگ بنیاد 1994 میں رکھا گاانشاء میں مسجد بیت ہی چھوٹے سے حصہ پر محیط تھی مگر اس وقت مسجد کا مکمل احاطہ 1700 گز پر محیط ہے۔ اور مسجد کے تعمیراتی کام کی تکمیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کا سارا نظام اہل محلہ کے مخیر حضرات کے باہمی اشتراک اور مالی تعاون سے ہی چل رہا ہے۔ ابھی بھی مسجد کے بعض حصوں میں ماربل اور دروازوں کے لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کے اندر دینی حصول علم کے لئے شام کے اوقات میں بھی بالغ اور نوجوانوں کے لئے نائٹ جامع کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے اس وقت نائٹ شفٹ میں 30 کے لگ بھگ دینی علم کے حصول کے لئے باقاعدہ اضافی دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ اگلے سال یہ تعداد 50 تک ہو جائے گئی۔ مسجد کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری گزشتہ 18 سال سے اس جامع مسجد انوار عطار سے منسلک ہو کر اپنی تمام ذمہ داریوں کو بڑے ہی احسن طریقہ سے پورا کر رہے ہیں۔ اس مدرسہ میں زیر تعلیم ہونہار اور ذہین بچوں میں سے 6 بچوں نے ناظرہ مکمل کیا ہے۔ اور اب تک 15 بچے حافظ قرآن کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ جو مدرسہ کے لئے اور انتظامیہ کی پر خلوص کوششوں کا نتیجہ۔بھی ہے۔ اس سے بیشتر 15 بچے حفظ قرآن اور دیگر ناظرہ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کی موجودہ تعداد اب 90 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اور مدرسہ میں مزید بچوں کے آنے کی بھی توقع ہے۔

مولانا غلام مرتضی عطاری نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اللہ کے گھر کی تکمیل کے لئے مسجد کے کچھ ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کے لئے اپنے مالی تعاون کے جذبہ کو بڑھائیں۔ تاکہ اللہ کا یہ گھر جلد مکمل ہو جائے۔ اس مسجد کو ہم سب اپنا گھر ہی تصور کرنا ہے۔

مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنی اور مسجد کی انتظامی کمیٹی کے تمام ذمہ داران کی طرف سے “”PNP”” نیوز چینل کے چیئرمین حافظ محمد عرفان کھٹانہ، مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ، نیوز ڈائریکٹر عالم خان مہمند، بیوروچیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان اور پوری صحافتی ٹیم کا فردا” فردا” شکریہ بھی ادا کیا کہ جو اپنے نیوز چینل کے ذریعے مسجد کی تعمیر کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور ہر ہفتہ نماز جمعہ کے دوران پڑھے جانے والے خصوصی خطبہ کی کوریج بھی چینل پر کرتے ہیں۔

آخر میں مولانا غلام مرتضی عطاری اور موذن و دوئم خطیب محمد عارف دونوں نے مل کر بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان کو اپنی اور مدرسہ کی جانب سے محمد الیاس عطار قادری رضوی کی تحریر کردہ کتاب “”نماز کے احکام”” کا خوبصورت تحفہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں