صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر منتخب ہونے کے بعد آج جب پہلی مرتبہ 10روزہ برطانیہ اور یورپ کے چار ممالک کے دورے پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر پہنچے تو اُن کا مانچسٹر ائیر پورٹ پربڑی تعداد میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کشمیریوں کی جانب سے پرتپاک انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ 254

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر منتخب ہونے کے بعد آج جب پہلی مرتبہ 10روزہ برطانیہ اور یورپ کے چار ممالک کے دورے پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر پہنچے تو اُن کا مانچسٹر ائیر پورٹ پربڑی تعداد میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کشمیریوں کی جانب سے پرتپاک انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اس موقع پر برطانیہ بھر سے اُن کے استقبال کے لئے آئے ہوئے کشمیریوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے، اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کشمیر کی آزادی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔
اس موقع پر مانچسٹر ائیرپورٹ پر استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب میں نے صدر کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا تو میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جارحانہ انداز میں اُٹھاؤں گا۔کیونکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرونا کی وجہ سے بیرون ملک کشمیری اُس طرح سے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکے تو میں نے یہ ضروری سمجھا اور ذمہ داری محسوس کی کہ میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اُٹھاؤں۔لہذا اسی بنا پر میں نے گزشتہ ماہ امریکہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے آیا تو میں نے مودی کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے مظاہرے میں شرکت کی اور میں پہلا کشمیری لیڈر بن گیا جس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور وہاں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور او آئی سی کے اعلیٰ عہدیداران، امریکی سینیٹرز، کانگریس مین اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کر کے ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا موقف اُن تک پہنچایا اور اب آج میں صدر ریاست منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ، فرانس، ہالینڈ اور بیلجیم کے دور ے پر آیا ہوں۔ اپنے دورے کے دوران میں 26اکتوبر کولندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کروں گا، جبکہ27 اکتوبر کو لندن میں بھارتی سفارتخانے سے 10ڈاؤننگ سٹریٹ تک مظاہرے کی قیادت کروں گا، اسی طرح میں 28 اکتوبر کو برسلز میں بھی مظاہرے میں شریک ہوں گا، 29اکتوبر کو ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کروں گا اور 30 اکتوبر کو میں پیرس میں بھی کشمیریوں کے مظاہرے کی قیادت کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دورہ یورپ کے دوران یورپی پارلیمنٹ میں ممبران یورپین پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے اراکین، تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اورمسئلہ کشمیر سے آگاہ کروں گا اورمقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر زندہ رکھنے میں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا بہت بڑا رول ہے اورانہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ انشا ء اللہ اب بھی ہم مل کر مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں جارحانہ انداز میں اُجاگر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں