(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مسلم لیگ ن کے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرزبیرسٹر امجد ملک کی میاں نواز شریف سے ملاقات ، پاکستان کی سیاسی صورتحال،قانونی معاملات اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والی قانون سازی پر تبادلہ خیال، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار ، عابد شیر علی اور راشد نصراللہ سمیت اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے.
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ملاقات کے موقع پر میاں نواز شریف انتہائی خوشگوار موڈ میں تھے،ان سے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بعض اہم معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ پاکستان میں اہم قانونی معاملات بھی زیر بحث آئے ۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ تین دفعہ کے وزیراعظم کا مسلہ اقتدار نہیں اختیار ہے، کل بھی یہی منطق اور مسلہ درپیش تھا، آج بھی قائد مسلم لیگ ن اسی دوراہے پر کھڑے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت کے پاس نہ تو ’شہباز سپیڈ‘ ہے اور نہ ہی اسحق ڈار جیسی مالیاتی قابلیت اور ڈسپلن، اٹھارہ فیصد مہنگائی کمر توڑ رہی ہے ، ڈالر تیزی سے پرواز کرتا ہوااوپر جارہاہے،حکومت کی غفلت اور نااہلی ناقابل اصلاح ہے،کیا اس حکومت کو وقت پورا کرنے دینے کا وقت ہے اور ملک اسکا متحمل ہے، یہی فیصلہ کرنا ہے،عوام انتظار میں ہیں اور بے تاب بھی.
247