(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے اظہر علی بھٹو نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی
ملاقات کے بعد اظہر علی بھٹو نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علحیدگی اختیار کرکے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اظہر علی بھٹو نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس موقعے پر ایم پی اے سہیل انور سیال، اعجاز احمد لغاری، اسد اللہ بھٹو اور دیگر بھی موجود تھےفریال تالپور نے اظہر علی بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، ہر جمہورت پسند کے لیئے پی پی پی کے دروازے کھلے ہیں فریال تالپور نے مزید کہا کہ
لاڑکانہ، نوابشاہ اور کراچی ہو یا سندھ کا کوئی بھی علاقہ، سب سے زیادہ ترقیاتی کام پی پی پی کے حکومتی ادوار میں ہوا ہے