انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

آسٹریا ویانا، پانچ اگست پاکستانی سفارتخانے میں یوم استحصال کشمیر کی تقریب، کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا

بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات

آسٹریا ویانا رپورٹ ریاض بلوچ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

آسٹریا ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے چھ سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پانچ اگست کی نسبت سے ایک ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

اس تقریب میں پاکستانی نژاد آسٹرین شہریوں، صحافیوں، طلبہ اور سفارتخانے کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر بین الاقوامی فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرنے کے عزم کو دہرایا ۔

تقریب کا اغاز منظور احمد کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا. تقریب کے آغاز پر تھرڈ سیکرٹری حسن عباس نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ جن میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی بےلوث حمایت کو دہرایا گیا۔

اپنے خصوصی خطاب میں سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص2019 کے بعد کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی بحران کو حل کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے۔ سفیر پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے مظالم کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کی بےبسی حیران کن ہے۔

کشمیر فریڈم فرنٹ اسٹریا کے چیئرمین پروفیسر مسرت شوکت اعوان، نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر (آئی او او جے کے) میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔انہوں نے یورپی یونین اور بین الاقوامی انسانی حقوق اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ انصاف کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے