220

آسٹریلیا میں نامعلوم شخص نے بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سر کو دھڑ سے الگ کرنے کے لیے تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن نے آسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر گزشتہ روز ہی مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی.
وکٹوریا پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کا سراغ لگانے میں مدد کی جائے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جا رہی ہے.
گزشتہ روز نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کے کانسی کے مجسمے کی گردن کو تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا ہے تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں