پاکستان افغان امن عمل اور مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا، وزیراعظم عمران خان 374

5 اگست یوم استحصال کشمیر ،وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مقبوضہ کشمیر کو 5 اگست 2019 کے ہندوستان کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو آج 2 سال ہو گئے ہیں۔ ان 2 سالوں میں دنیا نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیر میں بے انتہا ظلم دیکھا ہے۔ یہ آبادی کی تبدیلی اور کشمیری شناخت کو تباہ کرنے کی بھارتی سازشوں کا نتیجہ ہے۔
تمام بین الاقوامی قوانین کے باوجود انڈیا اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، اور بار بار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بین لاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اچھی طرح باخبر ہے، اوراس بے رحمانہ فوجی محاصرے کے باوجود کشمیری عوام حق خود ارادیت کے لیے انکی اپنی جدوجہد پر بین لاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں.
میں نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے اور اس وقت تک کرتا رہوں گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ یقین کے ساتھ لڑتا رہے گا اور انشاء اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی بربریت اس کے آر ایس ایس ہندوتوا نظریے سے متاثر ہے۔ آج ہندوستان اپنے بدمعاش اقدامات اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقائی استحکام کو تباہ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں