4 اگست یوم شہدائے پولیس سیالکوٹ میں بھی یوم شہداء پولیس پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا 310

4 اگست یوم شہدائے پولیس سیالکوٹ میں بھی یوم شہداء پولیس پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

سیالکوٹ رپورٹ(افتخار الحق کھٹانہ نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پولیس لائن سیالکوٹ میں یوم شہداء کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ، ایس پی انوسٹی گیشن ، ڈی ایس پی صاحبان، دیگر پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز نے شرکت کی ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کی یادگار پر سلامی پیش کی ۔ ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے پولیس پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پولیس لائن سیالکوٹ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے دوران خطاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے شہدائے پولیس کے جوان اور افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ملک و قوم اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔ اور اس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔ بعدازاں پولیس شہداء کی 67 فیملیز کو ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے پھولوں کے گلدستے اور تحائف بھی تقسیم کیے۔
##SalamPolice #PoliceMartyrsDay #PoliceMartyrsDay2021 #سلامشہدائےپولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں