14 اگست جشن آزادی تقریب کوریج 329

14 اگست جشن آزادی تقریب کوریج

( رپورٹ : میاں محمد عظیم ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ سینئر پینل کی الیکٹڈ باڈی کی طرف سے 14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں مدینہ منورہ میں ایک رنگا رنگ کامیاب تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدینہ منورہ کے مختلف شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی اور ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی سعودی عرب کی تمام شہروں سے سے آئے منتخب عہدے داران نے بھی شرکت کی..
جس میں کنٹری باڈی سے آئے ہوے مہمان خصوصی صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چپٹر مفتی محمد عزیر بھٹہ، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی سعودی عرب بابر اکرم اعوان، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب نزاکت گجر، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب ارسلان شاہد اور اسپیشل گیسٹ ڈپٹی سیکرٹری او۔آئی۔سی مڈل ایسٹ چیپٹر عقیل آرائیں نے شرکت کی.
دیگر مہمانوں میں صدر پی ٹی آئی جدہ خواجہ حماد اور ان کی ٹیم، مکہ مکرمہ سے ڈاکٹر انور جاوید اور ان کی ٹیم، ریاض شہر سے سینئر رہنما گل زیب کیانی، اعجاز چوہدری اور سیکٹری ویلفیئر اوورسیز سعودی عرب طلعت محمود نے اور نزاکت گجر جنرل سیکٹری پی ٹی آئی سعودی عرب نے دمام الیکٹڈ باڈی کی طرف سے بھی نمائندگی کی تمام مہمانوں کی آمد پر بچوں نے خوبصورت گلدستے پیش کیے اور اور صدر پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ خواجہ زبیر، جنرل سیکریٹری محمد یاسین خان، سینئر رہنما شیخ نور الامین اور ان کی ٹیم کے تمام ممبران نے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا والہانہ استقبال کیا.
رنگارنگ تقریب کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جو انضر زبیر خواجہ نے کی اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم قاری عبد المجيد نے پیش کی
اس کے بعد سینئر رہنما پی ٹی آئی مدینہ منورہ شیخ نورالامین نے صدر خواجہ زبیر اور پی ٹی آئی مدینہ کی تمام ٹیم کی طرف سے استقبالیہ خطبہ میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغموں پر پاکستان سے محبت کے اظہار میں ٹیبلوز پیش کئے, اور جدہ سے آئے ہوئے مہمان عدنان فخر نے اپنی خوبصورت آواز میں ملی نغمے بھی پیش کیے۔
پروگرام کے دوران دیگر مقررین نے 14 اگست جشن آزادی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا جس میں پی ٹی آئی مدینہ منورہ سے شیراز ندیم، سردار محمد وقاص، سینئر نائب صدر مبارک زیب، اسد علی چیمہ ویلفیئر سیکرٹری اوورسیز، جنرل سیکرٹری محمد یاسین خان شامل تھے۔
ریاض شہر سے سینئر رہنما گل زیب کیانی, اعجاز چوہدری, جدہ سے صدر خواجہ حماد, مکہ مکرمہ سے صدر ڈاکٹر انور جاوید, جنرل سیکرٹری سید وسیم واجد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صدر خواجہ زبیر پی ٹی آئی مدینہ منورہ اور ان کی تمام ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ نیشنل باڈی کے تمام معزز عہدے داران جس میں انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد، جنرل سیکرٹری نزاکت علی گجر، سینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان, اور صدر مفتی محمد عذیر بھٹہ اور مہمان خصوصی عقیل آرائیں نے صدر پی ٹی آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر اور ان کی ٹیم کو کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی اور 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے اتحاد تنظیم اور پاکستان کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستانیوں میں جوش اور ولولے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
تقریب میں پی ٹی آئی مدینہ منورہ کے سابق صدر اور سرپرست اعلی افضل عباس کا 14 اگست کے حوالے سے پیغام بھی سنایا گیا۔
آخر میں صدر پی ٹی آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر نے مختصر خطبہ صدارت پیش کیا جس میں تقریب میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا اور پاک اوورسیز میڈیا فارم اور پی ٹی آئی سعودی عرب سوشل میڈیا ٹیم کا اسپیشل کوریج پر شکریہ ادا کیا اور آپس میں اتحاد اور یکجہتی اور پاکستان سے محبت پر وقت کی کمی کی وجہ سے مختصر بات کی اس کے بعد تمام عہدے داران اور مہمانوں نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام کیا
سٹیج سیکرٹری کے فرائض انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی مدینہ منورہ محبت شاہ اور سردار زریاب نے سر انجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں