Uncategorized

‎ای وی اینڈ موبیلیٹی شو میں سعودی-چین خواتین ورکشاپ، انجینئر جویریہ اسد کا تکنیکی ترقی میں خواتین کی قیادت پر زور

سعودی عرب خصوصی رپورٹ عالم خان مہمند : پی این پی نیوز ایچ ڈی

‎ریاض میں منعقدہ ای وی اینڈ موبیلیٹی شو 2025 کے دوران سعودی-چین ویمن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ڈیزرٹ روز نے کیا۔ اس ورکشاپ میں سعودی عرب اور چین سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبوں کی باصلاحیت خواتین مقررین نے شرکت کی، جن کا تعلق ٹیکنالوجی، کوڈنگ، ڈیزائن اور انٹرپرینیورشپ جیسے جدید میدانوں سے تھا۔ ورکشاپ کا مقصد خواتین کی جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ انوائرنمنٹس میں قائدانہ کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

‎تقریب میں انجینئر جویریہ اسد نے بطور مہمان مقرر شرکت کی، جو سعودی عرب میں کام کرنے والی واحد پاکستانی خاتون HVAC انجینئر ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات کی روشنی میں خواتین کو درپیش تکنیکی چیلنجز اور مواقع پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کوڈرز، ڈیزائنرز اور ٹیکنالوجی میں کام کرنے والی ماہرین نہ صرف کسی بھی سمارٹ ایکوسسٹم کا حصہ بن سکتی ہیں بلکہ قائدانہ کردار بھی ادا کر سکتی ہیں۔

‎جویریہ اسد نے بطور کوچ یہ بھی بتایا کہ ذہنی مضبوطی، مقصد پر مبنی قیادت اور مسلسل سیکھنے کی عادت خواتین کو ہر پیچیدہ ماحول میں کامیاب بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سمارٹ شہروں، الیکٹرک موبیلیٹی اور جدید انفراسٹرکچر کے میدان میں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا اگر انہیں مواقع، اعتماد اور سمت دی جائے۔

‎ورکشاپ کے شرکاء نے مقررین کی باتوں کو سراہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں خواتین کی فعال شمولیت ناگزیر ہے۔ تقریب کا اختتام اس پیغام کے ساتھ ہوا کہ ٹیکنالوجی اور قیادت میں خواتین کی شمولیت ایک متوازن، پائیدار اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے