افغانستان میں سلامتی، استحکام اور اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 271

آصف رنگون والا نے “برٹش پاکستان فائونڈیشن” کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے لندن میں “برٹش پاکستان فائونڈیشن” کے چیئرمین آصف رنگوں والا کی قیادت میں پیر کو وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران برٹش پاکستان فائونڈیشن کی خدمات، تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف رنگون والا نے “برٹش پاکستان فائونڈیشن” کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے برٹش پاکستان فائونڈیشن کی نوجوانوں کی فلاح و بہود اور تہذیبی و فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں