اشرف غنی کی اب افغانستان میں کوئی اہمیت نہیں ہے ۔امریکی وزارت خارجہ 272

اشرف غنی کی اب افغانستان میں کوئی اہمیت نہیں ہے ۔امریکی وزارت خارجہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی اب افغانستان میں کسی اہمیت کے حامل نہیں رہے۔ ان کی افغانستان میں حیثیت ختم ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی پرامن انتقال اقتدار کی بجائے خاموشی سے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔ بدھ کو انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا کہ وہ کابل میں خونریزی نہیں چاہتے تھے اس لیے جلد بازی میں انہیں افغانستان سے نکلنا پڑا۔ اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔ ان کے اسی بیان پر امریکہ کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں