دریاۓ چناب میں پانی کی سطح میں کمی آنے سے دریاۓ چناب خشک ہونے لگا 295

دریاۓ چناب میں پانی کی سطح میں کمی آنے سے دریاۓ چناب خشک ہونے لگا

کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ہیڈمرالہ کے مقام پر دریاۓ چناب میں پانی کی سطح میں کمی آنے سے دریاۓ چناب خشک ہونے لگا۔ایری گیشن ذرائع کے مطابق پانی کی آمد 38ہزار379کیوسک، اخراج 5ہزار کیوسک ریکارڈہوا۔جموں توی میں میں2ہزار532کیوسک، مناور توی میں 1ہزار906کیوسک اور چناب میں 33ہزار941کیوسک پانی ہے۔یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت پاکستان کو دریاۓ چناب میں روزانہ 55ہزارکیوسک پانی دینے کا پابند ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ معاہدے کے برعکس کام کرکے آبی جارحیت کاہوا دی۔بھارت کے اس رویے سے پاکستان کو شدید زرعی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں