راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی سے واپس لینے کے فیصلے کی منظوری  270

راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی سے واپس لینے کے فیصلے کی منظوری 

لاہور رپورٹ (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کے 8 ویں اجلاس میں اہم امور کی منظوری دی گئی راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو پی سی ون موڈ میں شروع کرنے کا فیصلہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو حکومت اپنے وسائل سے شروع کرے گی

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی منصوبے سے متعلقہ امور کو جلد نمٹانے کی ہدایات اجلاس میں ملتان، وہاڑی روڈ اور فیصل آباد،چنیوٹ، سرگو دھا روڈ کیلئے نظرثانی شدہ پراجیکٹ پرپوزل ،لاہور میں واٹر میٹر لگانے کے منصوبے کی نظرثانی شدہ پرپوزل کی بھی منظوری دی گئی اس کے علاوہ کھاریاں ڈنگہ روڈ پراجیکٹ کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پورٹ فولیو سے واپس لینے کے فیصلے کی منظوری پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی درخواست پر 4 شہروں کے علاوہ دیگر شہرو ں میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد کا اختیار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو دینے کی منظوری کے علاوہ چار شہروں لودھراں، چکوال، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے منصوبے کو پی سی ون موڈ میں شروع کیا جائے گا اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں سے متعلقہ امور کو جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے ساتویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیل کی ممبر قراۃالعین میمن نے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سردار آصف نکئی، مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،ہوم سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں