راجہ گل زیب کیانی کو پی ٹی آئی سعودی عرب کا سیکرٹری یوتھ مقرر کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری 306

راجہ گل زیب کیانی کو پی ٹی آئی سعودی عرب کا سیکرٹری یوتھ مقرر کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری

(سٹاف رپورٹ ,تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

راجہ گل زیب کیانی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سعودی عرب کا “سیکرٹری یوتھ” مقرر کر دیا گیا ہے۔
وہ ایک سرکردہ سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت ہیں۔ وہ اس سے قبل پی ٹی آئی سعودی عرب میں بطور سیکرٹری اوورسیز لیبرز آفیئرز، جنرل سیکرٹری پنجاب ونگ اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ الریاض سٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی ممبران نے ان کی نئی تقرری کو سراہا اور مبارکباد دی۔ راجہ گل زیب کیانی نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں ایک اور اہم ذمہ داری سونپی۔

گل زیب کیانی نے پاکستانیوں خصوصا ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جو سعودی عرب میں مقیم ہیں ، خدمت کرنے کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کوششوں کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے اور یہاب پردیس میں موجود نوجوانوں کا پارٹی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نظریہ سے متعارف کرواتے ہوئے تمام اوورسیز ہم وطن ساتھیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہمارا وژن اور مشن ہے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں