22 اگست سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے فلائٹس بحال کرنے کا ا22 اگست سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے فلائٹس بحال کرنے کا اعلانعلان 1,075

22 اگست سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے فلائٹس بحال کرنے کا ا22 اگست سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے فلائٹس بحال کرنے کا اعلانعلان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کویت سول ایوی ایشن نے غیرملکیوں کے لئے ملک میں داخلے کی ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ریاست کویت میں منظور شدہ ویکسین وصول کی ہو اور (Immune / Kuwait Mobile ID) ایپلی کیشن میں سبز رنگ کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد (Shlonik) ایپلی کیشن اور (Kuwait Mosafer) پلیٹ فارم میں اندراج مکمل کرنا ضروری ہے۔
تمام ویکسین شدہ مسافر کویت آمد کی تاریخ سے اگلے ایک ہفتے تک گھریلو قرنطین کے پابند ہوں گے تاہم اگر وہ گھریلو قرنطین کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو قرنطین مدت کے دوران ایک (PCR) ٹیسٹ کرواسکتے ہیں اور اس ٹیسٹ کے لئے انہیں فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ اگر PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آجاتا ہے تو قرنطین فوری ختم ہوجائے گا۔
کویت سے باہر ویکسین لینے والے ملک میں واپسی کے لئے صرف ریاست میں منظور شدہ ویکسین ہی وصول کرسکتے ہے تاہم غیرملکی مسافروں کو وزارت صحت کی ویب سائٹ پر اپنا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنا ہو گا کیونکہ بورڈنگ سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی الیکٹرانک طور پر منظوری لازم ہے اور الیکٹرانک تصدیق کے لئے (کیو آر کوڈ) جاری کیا جائے گا۔ کورونا سرٹیفکیٹ کی منظوری کے بعد (شلوونک) ایپلی کیشن اور (کویت مسافر) پلیٹ فارم میں مکمل رجسٹریشن ہوگی اور ریاست کویت پہنچنے کی تاریخ سے اگلے ایک ہفتہ تک گھر کا قرنطین لازم ہوگا۔
ریاست کویت میں منظور شدہ ویکسین اور (Immune / Kuwait Mobile ID) ایپلی کیشن میں سبز رنگ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے درکار خوراکوں کی تعداد درج ذیل ہے:
فائزر بائیونٹیک (دو خوراکیں)
آسٹرازینیکا ز / آکسفورڈ ویکسین (دو خوراکیں)
موڈرنا ویکسین (دو خوراکیں)
جانسن اینڈ جانسن ویکسین (ایک خوراک)
چائینز دونوں ویکسین کے ساتھ ایک بوسٹر ڈوز لازمی۔
منفی (PCR) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہوگا جو مسافر کے کورونا وائرس انفیکشن سے پاک ہونے کا ثبوت ہے۔ PCR ٹیسٹ کویت آمد سے 72 گھنٹے قبل کا ہو اس کے علاوہ مسافر کو کھانسی، نزلہ اور بخار جیسی کوئی علامت ظاہر نہ ہو۔
ان شاء اللہ امید ہے کہ سعودی عرب کے لیے بھی جلد ہی فلائٹس بحالی کے امکانات ہو جائنگے ان شاء اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں