یوم شہادت حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان 370

یوم شہادت حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

گلگت ( سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ضلع دیامر گلگت بلتستان میں یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دن عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حکومت کی جانب سے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دیامر نےیکم محرم کو عام تعطیل کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔اس موقع پر اہلسنت والجماعت خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ عطا محمد دیشانی نے کہا کہ دیامر ضلع میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان باسیان دیامر کا اصحابہ کرام سے محبت کا عملی ثبوت ہے ۔ انہوں نے گلگت بلتستان اور حکومت اور ڈپٹی کمشنر دیامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ یکم محرم الحرام کو عا م تعطیل کا اعلان کرنے پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں