(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے تھانے کا عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب پہلی جماعت کا طالب علم اپنے دوستوں کے ساتھ پینسل چوری ہونے کی شکایت لے کے تھانے پہنچ گیا۔
بچے کا کہنا تھا کہ اس کے ایک ساتھی نے پینسل مانگی تھی جوواپس نہیں کی لہذا اس کے خلاف پینسل چوری کی شکایت درج کی جائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس بچے کیخلاف پینسل چوری کی شکایت تھی وہ بھی تھانے جانے والے گروپ میں شامل تھا۔
Even Primary School Children trust #APPolice:
There is a paradigm shift in the attitude,behaviour&sensitivity of AP Police in way of giving confidence& reassurance to the people of #AP
AP Police stays as No1 in #SMARTPolicing in the country in @IPF_ORG Survey 2021 only testifies pic.twitter.com/Zs7CQoqqOI— Andhra Pradesh Police (@APPOLICE100) November 25, 2021
تھانے دارنےدونوں بچوں کی شکایت سننے کے بعد سمجھا بجھا کرمعاملہ حل کرایا اوردونوں بچوں کوہاتھ ملوائے اوردوستی کروا دی۔تھانے دارکا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھی شکایت تھی پہلے کبھی ایسا کوئی کیس نہیں آیا۔