پی ٹی آئی ریاض ریجن کی طرف سے 6 ستمبر کے پروگرام کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا 346

پی ٹی آئی ریاض ریجن کی طرف سے 6 ستمبر کے پروگرام کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ,پاک نیوز پوائنٹ)

پی ٹی آئی ریاض ریجن کی ایگزیکٹو باڈی کا 6 ستمبر کے پروگرام کے حوالے سے اہم میٹنگ کی گیی۔جس کی صدارت تاج محمد خان صدر پی ٹی آئی ریاض ریجن نے کی
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری عبدالحیکم خان نے ادا کئے اور تمام ایگزیکٹو ممبران کو خوش آمدید کہا۔
ایڈیشنل سیکرٹری رشاد خان مندوخیل نے 14 اگست کے کامیاب پروگرام کرنے پر تمام ممبران کو مبارکباد دی اور سارے ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔
انفارمیشن سیکرٹری سید بخت شیر علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ اور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کو سفارتخانہ پاکستان کی تعاون سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔
وومن سیکرٹری ربیعہ بنت طارق نے اپنے بیان میں کہا 6 ستمبر کے پروگرام کو مزید خوبصورت بنانے میں مرد اور خواتین ملکر کوشش کرینگے۔
میٹنگ میں سابق جنرل سیکرٹری عبداللہ ملک۔ ایم سی ممبر شاہد رشید اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما میمونہ عامر بھی موجود تھی۔آخر میں صدر تاج محمد خان نے تمام ممبران کو کہا کہ آنے والے 6 ستمبر سے پہلے تمام ایم سی ممبران کی مشاورت سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرینگے جسمیں زیادہ تر ممبران کو مدعو کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں