362

عامر بشیر چوہدری نائب صدر پی ٹی آئی ریاض کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ملنے پر ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

(رپورٹ :عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

پی ٹی آئی ریاض آفیشل الیکٹڈ باڈی کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی ٹی آئی ریاض کے صدر تاج محمد خان نائب صدر عامر بشیر چودھری،شبریز اختر سویہ سابقہ صدر پی ٹی آئی ریاض ، عبیداللہ یوسفزئی پی ٹی آئی سپورٹس سیکرٹری،میاں فضل واحد فنانس سیکر ٹری پی ٹی آئی ریاض، عبدالقادر خان سواتی یوتھ سیکرٹری ، اور زبیر خان بلوچ موجود تھے۔عامر بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ اوورسیز کو ووتنگ رائٹ ملنے سے ہمیں اوورسیز میں نمائندگی مل جائے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں ہمیں سیٹ بھی دی جائے گی،شبریز اختر سویہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز کے ووٹنگ رائٹس ملنے سے اوورسیز کے مسائل میں بتدریج کمی آئے گی،عبیداللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اوورسیز کو نمائندگی ملے گی آنے والے الیکشن میں ،میاں فضل واحد نے کہا کہ اوورسیز کا یہ بہت دیرینہ مسئلہ تھا جو کہ آج حل ہوگیا۔تاج محمد خان صدر پی ٹی آئی ریاض نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا کر کے دکھایا۔عبدالماجد اور عبدالقادر خان سواتی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جس طرح سے انہوں نے ہمیں ووٹ کا حق دیا۔پروگرام کے آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور سب نے اللہ کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان کو مزید طاقت دے تاکہ وہ پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کر سکیں اور ہم سب لوگ اپنا روزگار پاکستان میں کریں اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک ترقی یافتہ ملک ابھر کر سامنے آئے،، آخر میں میڈیا کا شکریہ ادا کیا گیا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں