American actress Lindsay Lohan surprised fans by choosing her Muslim friend for her life partner 317

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے جیون ساتھی کے لیے اپنے مسلمان دوست کا انتخاب کر کے مداحوں کو حیران کردیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے ایک مسلمان شخص بدر شمس سے منگنی کرلی۔ دونوں کے درمیان دو سال سے قربتیں تھیں جس کے بعد انھوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا.لنڈسے کے منگیتر بدر شمس دبئی میں رہتے ہیں اور تاجر ہیں.
امریکی اداکارہ کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تاہم ایک برس قبل انسٹاگرام پوسٹ میں لنڈسے لوہان نے اپنے بوائے فرینڈ کا تعارف بدر شمس کے نام سے کروایا تھا جو غالباً دبئی میں رہتے ہیں اور بزنس مین ہیں.


لنڈسے لوہان نے اپنے مداحوں کو خوشی کے اس موقع پر شریک کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشگوار موڈ میں منگیتر بدر شمس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا پیار، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل ۔۔۔ تصویر میں لنڈسے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہیں جس میں ہیرا جڑا ہوا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں