پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر جناب محمد ابراہیم محمد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ 303

پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر جناب محمد ابراہیم محمد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا ،اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تعلقات یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔ وزیر خارجہ نے جولائی 2021 میں کیے گئے دورہ بحرین کے دوران، بحرینی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے، دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا
بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی, دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے۔ پاکستان، بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے،پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر جناب محمد ابراہیم محمد نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا بحرینی سفیر نے “منامہ ڈائیلاگ” کے آئندہ اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں