پاکستان کی سرزمین اولیاء کی سرزمین ہے۔علامہ پیر اجمل رضا قادری 434

پاکستان کی سرزمین اولیاء کی سرزمین ہے۔علامہ پیر اجمل رضا قادری

کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ (کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
امیر تحریک اصلاح معاشرہ معروف مذہبی سکالر علامہ پیر اجمل رضا قادری اور علامہ عطاالمصطفی جمیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین اولیاء کی سرزمین ہے۔علامہ ابولنور محمد بشیر اہلسنت کی پاکستان میں ایک بڑی طاقت ور آواز تھے۔آپ قیام پاکستان کے مطالبے کی بھرپور حمایت سے لے کر مذہبی جلسوں میں پاکستان کی اہمیت اجاگر کیا۔قیام پاکستان کے بعد بھی ساری زندگی پاکستان میں سیکولر طبقات کو للکارتے رہے۔آپ نے دین کے مخلتف شعبوں میں بیش بہا خدمات سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےبزم حفیظ تائب کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے کارکن علامہ ابوالنور محمد بشیر کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے۔اور اہلسنت کے علماء نے ہمیشہ پاکستان کی مضبوطی اور اس کے پرچم کی سربلندی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر علامہ پیر عارف بہاوالحق شاہ ، فیصل طور ایڈوکیٹ ، سید ارسلان جاوید شاہ ، علامہ ضیاالمصطفی شریفی، فاروق چوہدری ، طہ عطاالمصطفی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں