(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے موسم حج مکمل ہونے بعد ایک پھر بیت اللہ شریف کو غلاف کعبہ کے ذریعے مکمل کور کر دیا گیا ہے جس میں ماہر کاریگروں نے حصہ لیا مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے ہر سال موسم حج کے آغاز پر غلاف کعبہ کو بیس فٹ اونچا کر دیا جاتا ہے اور موسم حج گزرتے ہی روایت کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طور پر نیچے کر دیا جاتا ہے اس سال بھی بیت اللہ شریف کا غلاف مکمل کرنے کی تقریب میں کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگروں نے حصہ لیا اور غلاف کعبہ کو چاروں اطراف میں مضبوطی کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے.