افغان صدراشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑگئے۔ افغان میڈیا 360

افغان صدراشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑگئے۔ افغان میڈیا

رپورٹ ( سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

افغان صدراشرف غنی ملک چھوڑگئے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی ملک چھوڑ گئے ۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ گئے ۔ دوسری جانب افغانستان کی سیاسی قیادت کاوفدبھی پاکستان آیاہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفدمیں افغان قومی جرگہ کےاسپیکر رحمان رحمانی بھی شامل ہیں جبکہ وفدمیں صلاح الدین ربانی،کریم خلیلی،یونس قانونی،احمدولی مسعو دبھی شامل ہیں ۔ اس کیساتھ ساتھ احمد ولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اور خالد نور بھی وفد میں شامل ہیں اور وفدمیں افغان قومی جرگہ کےاسپیکر میررحمان رحمانی بھی شریک ہیں ۔ وفد افغان سیاسی رہنما افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کی صورتحال پر ملاقاتیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں