افغان ایران سرحد پر کشیدگی 278

افغان ایران سرحد پر کشیدگی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
افغان ایران سرحد پر کشیدگی ،متعدد ایرانی فوجی اور تالبان کمانڈر جاں بحق
ایران اور افغانستان کی سرحد پر شدید جھڑپوں کے دوران ایرانی سرحدی فوج کے متعدد اہلکار اور تین تالبان کمانڈر جاں بحق ہوگئے.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرحدی فوج اور افغان تالبان کے درمیان جھڑپیں افغان صوبے نمروز کے سرحدی علاقے میں ہوئیں.
ایران کی سرحدی فوج کے اہلکاروں نے جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا استعمال کیا جب کہ افغان تالبان نے امریکی مسلح گاڑی ‘ہموی’ کا استعمال کیا.
ود طرفہ جھڑپ کے دوران گیارہ ایرانی سرحدی اہلکار اور تین تالبان کمانڈروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں.
ایرانی میڈیا نے مقامی افغان شہریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تالبان اور ایرانی فوجیوں میں جھڑپ ایرانی فوجیوں کے افغانستان کی سرحدی میں حدود میں داخل ہونے کے بعد شروع ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں