اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ بھائیوں کے رشتے کروانے سے زیادہ انہیں تڑوانے جایا کرتی تھیں. 214

اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ بھائیوں کے رشتے کروانے سے زیادہ انہیں تڑوانے جایا کرتی تھیں

(سٹاف رپورٹ ،پاک نیوز پوائنٹ )

حرا کچھ دن قبل شوہر مانی اور بچوں سمیت چاروں بھائیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں اداکارہ کے بھائیوں نے ان سے متعلق دِلچسپ باتیں مداحوں سے شیئر کریں.
میزبان ندا یاسر نے اداکارہ کے بھائیوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کے رشتے ڈھونڈنے کیا حرا امی کے ساتھ جایا کرتی تھیں؟
سوال پر حرا نے جواب دیا کہ میں رشتے تڑوانے جاتی تھی.
حرا کے بھائی عبید نے بتایا کہ ہم حرا سے رشتے سے متعلق چیزیں چھپاتے تھے کیونکہ اگر اسے پتا چل جاتی تھیں تو وہ رشتہ بنتا نہیں تھا، حرا ایسا ذہن بنا دیتی تھی کہ ہمیں لڑکی میں ساری برائیاں نظر آنے لگتی تھیں۔
اداکارہ نے اس متعلق وضاحت دی کہ مجھے سمجھ آجاتا تھا کہ لڑکی ان کے ساتھ سنجیدہ ہے بھی یا نہیں لیکن اب جو لڑکیاں ان کے پاس ہیں وہ میرا ہی انتخاب ہیں، انہیں امی اور میں نے منتخب کیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ حرا مانی چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں جس میں ان کا نمبر دوسرا ہے جب کہ ان سے چھوٹے تین بھائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں