لاہور (ایچ ایم فیاض) ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کی نگرانی میں تحصیل شالیمار کے علاقے میں چار بڑے آپریشن کئے گئے. پہلا آپریشن رانی پنڈ نزد ریلوے لائن کے قریب کیا گیا پندرہ مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا جس کی مالیت ایک کروڑ روپے بنتی ہے.دوسرا آپریشن تین مرلہ کمرشل زمین کو عاصم ٹاؤن میں واگزار کروایا گیا جس کی مالیت 46 لاکھ روپے بنتی ہے تیسرا آپریشن چھ مرلہ رہائشی پلاٹ کو عاصم ٹاؤن میں واگزار کروایا گیا جس کی مالیت تیس لاکھ روپے بنتی ہے.چوتھا آپریشن دو کنال سرکاری زمین کو رانی پنڈ کی بیک سائیڈ پر واگزار کروایا گیا جس کی مالیت تین کروڑ روپے بنتی ہے قبضہ مافیا سے مجموعی طور پر چار کروڑ 76 لاکھ کی مالیت کی تین کنال چار مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا.سرکاری اراضی پر کسی کو ناجائز قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی.
387