5 اگست یوم استحصال کشمیر ،وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام 342

وزیراعظم ہاؤس کے پیچھے یونیورسٹی بن رہی ہے، 32 ارب روپے منظور

(سٹاف رپورٹ ,تازہ اخبار ,پاک نیوز پوائنٹ)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے پیچھے یونیورسٹی بن رہی ہے اور اس کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کیوں نہیں بن رہی۔ وزیراعظم ہاؤس کے پیچھے 100 ایکڑ زمین ہے جس پر یونیورسٹی بن رہی ہے اور اس کے لیے 32 ارب روپے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔
ان کے مطابق ’تجویز آئی تھی کہ وزیراعظم ہاؤس کو نجی تقریبات کے لیے کھولا جائے لیکن اسے موخر کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں