پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن پائپ کے ذریعہ اہتمام تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ بعنوان" مقامی حکومتوں کا نظام" کا انعقاد کیا گیا 207

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن پائپ کے ذریعہ اہتمام تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ بعنوان” مقامی حکومتوں کا نظام” کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ (ڈاکٹر زین اللہ خٹک ،تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ )
جس میں ماہرین نے مختلف موضوعات پر بحث کی۔ مقامی حکومتوں کے نظام کا تاریخی جائزہ، پاکستان میں مختلف ادوار میں مقامی حکومتوں کا نظام، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے پی کے 2019, تحصیل مئیر کے اختیارات، تحصیل کونسل ، ویلج و نیبرہوڈ کونسلز کی ذمہ داریاں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ کار، الیکشن ایکٹ 2017, تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا کردار، الیکشن میں کامیابی کا طریقہ کار، سیاست اور سوشل میڈیا کے کردار کے موضوعات پر محمد افضل خان ریٹائرڈ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان، ڈاکٹر زین اللہ خٹک چیئرمین پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن-پائپ، ذیشان سیف اور دیگر نے تفصیلی لیکچرز دیے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن-پائپ کا مقصد ملک میں جمہوریت کی فروغ، نوجوان نسل خصوصاً عورتوں میں سیاسی شعور و بیداری کا فروغ، سیاسی تعیلم وتربیت اور ریسرچ شامل ہیں۔ انشاءللہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن-پائپ مختلف اوقات میں مستقبل قریب میں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں