جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ذمہ دار والدین اور معاشرے کی تعمیر کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی 359

جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ذمہ دار والدین اور معاشرے کی تعمیر کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی

جدہ بیورو رپورٹ(امداد حسین لک،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نظامت کے فرائض شرمين شعیب نے ادا کئے مقررین میں ارم شعیب سکندر، شرمين شعیب اور افروز سراج نے اپنے خطاب میں ایک استاد ہونے کی حیثیت سے معاشرے میں والدین اور بچوں کے تعلقات کے حوالے سے اپنے تجربات پیش کیے اور تبدیلی وقت کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو اسلامی اقدار کے مطابق بچوں کی بہتر پرورش، تربیت اور ذہنی ہم آہنگی میں والدین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیکچرار ڈاکٹر شائستہ خالد نے کہا کہ والدین کو بچوں کے ہر پہلو سے انکے رویوں پر کڑی نظر رکھنی چاہئے جسکا نتیجہ ہمیں انکی بڑھتی عمر میں مثبت یا منفی کردار کی صورت میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ دور حاضر کے اہم مسئلے پر ایونٹ کے انعقاد پر انہوں نے ماسا کے صدر شعیب سکندر اور جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا اور محمد کبیر میمن کا شکریہ ادا کیا سیمینار میں میمن ویلفیئر کے سابق عہدیداران اور ممبران محمد عارف میمن، مناف بخشی، یونس عبدالستار اور عبدالقادر تیلی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی اور لیڈیز ونگ کو سمینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور مقررین اور مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں