چوکی مستی خان ویلفیئر کے تحت آن لائن ایرننگ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا 440

چوکی مستی خان ویلفیئر کے تحت آن لائن ایرننگ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ,پاک نیوز پوائنٹ)

علاقے کے بیروزگار نوجوانوں کے لیے چوکی مستی خان ویلفیئر کے تحت آن لائن ایرننگ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا
سیمینار کا مقصد نئی آنے والی نسل کو ڈیجیٹل آن لائن مارکیٹنگ اور آفیلیٹ مارکیٹنگ کے بارے میں سمجھانا تھا کہ وہ کیسے آن لائن پیسے کما سکتے ہیں۔
اس سیمینار کا مقصد یہ تھا کہ ہر نوجوان خود کفیل اور خود کما سکے۔
سیمینار تھری برادرز اور سكل آپ کے باہمی تعاون سے انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد علاقے کی غربت کو ختم کرنا اور نئی آنے والی نسل کو نئے دور کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا اور آن لائن پیسے کمانے کا شعور دینا تھا۔
سیمینار کے آخر میں کی مستی ویلفیئر کی منیجمنٹ نے زبیر خان بلوچ احسن خان بلوچ اور منظور خان بلوچ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ پروگرام کا انعقاد کیا۔
تھری برادر اور سكل اپ نے کہا وہ اس طرح کے پروگرام آگے بھی کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں