اقبال کی فکر خودی سمیت مختلف موضوعات پر چالیس روز تربیتی ورکشاپ کے بارویں سیشن کے انٹرن شپ میں حصہ لینے والی طالبات میں تقسیم اسناد کی پروقار تقریب کا انعقاد 331

اقبال کی فکر خودی سمیت مختلف موضوعات پر چالیس روز تربیتی ورکشاپ کے بارویں سیشن کے انٹرن شپ میں حصہ لینے والی طالبات میں تقسیم اسناد کی پروقار تقریب کا انعقاد

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

نظریاتی تعلیمی انٹرن شپ پروگرام کے بارویں سیشن کے چالیس روزہ ورکشاپ کے اختتام کے موقع پر تقسیم اسناد کی پروقار تقریب ایوان قائد اعظم جوہر ٹاون میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین میاں فاروق الطاف جبکہ اعزازی مہمان خصوصی شاہد رشید سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ تھے انٹرن شپ کی انچارج ڈاکٹر پروین ،کوآرڈینیٹر سیف اللہ خان نے بھی شرکت کی انٹرن شپ پروگرام میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد، گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ ،لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی طالبات نے حصہ لیا پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء سرویا نے چالیس روزہ ورکشاپ کے دوران اقبال کی فکر ،اقبال کی خودی سمیت مختلف موضوعات پر لیکچر دیے تقریب کا آغاز مومنہ تنویر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ہدیہ نعت مہوش عارف نے پیش کی جبکہ قومی ترانہ میں مہوش ،ماہم تبسم ،نوروزفاطمہ ،انیقہ ارفع عفیفہ نے حصہ لیا تقریب کے آخر میں تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والی طالبات میں میاں فاروق نے تعریفی اسناد تقسیم کی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں