برطانیہ میں پٹرول کا بحران پیدا ہوگیا اور فوج کو کسی بھی وقت مدد کےلیے طلب کیا جاسکتا ہے 279

برطانیہ میں پٹرول کا بحران پیدا ہوگیا اور فوج کو کسی بھی وقت مدد کےلیے طلب کیا جاسکتا ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت ملک بھر میں 4 روز سے مسلسل پٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں ، بسوں اور موٹرسائیکلوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں۔ ملک کے 8 ہزار میں سے 90 فیصد پٹرول پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔

بحران میں شدت اس لیے بھی مزید بڑھ گئی کیونکہ خدشات کا شکار عوام نے ضرورت سے زیادہ پیٹرول خریدنا شروع کردیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قلت ہے تاہم برطانوی حکومت اور پیٹرول ایسوسی ایشن نے ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کو اس بحران کی وجہ قرار دیا ہے۔

اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور 150 فوجی ٹینکر ڈرائیورز ملک میں پٹرول کی سپلائی میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں