326

ایک پاکستانیں دبئی میں محظوظ قرعہ اندازی میں پانچ کروڑ درہم جیت کر چند لمحوں میں کروڑ پتی بن گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

یہ متحدہ عرب امارات اور گلف کوآپریشن کونسل کی تاریخ میں جیتا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا کیش انعام ہے ، خوش قسمت فاتح نے قرعہ اندازی سے صرف دو گھنٹے قبل حصہ لیا وہ جیتی گئی رقم سے اپنے چار بھائی بہنوں کیلئے الگ الگ گھر بنائے گا.
پاکستانی تارکین وطن جنید ہمیشہ اپنی والدہ سے کہا کرتا تھا کہ وہ کسی دن کچھ بڑا کر کے دکھائے گا ،پھر 36 سالہ شخص 48 ویں براہ راست محظوظ قرعہ اندازی میں پانچ کروڑ درہم جیت کر چند لمحوں میں کروڑ پتی بن گیا.
جنید کے پاس کروڑ پتی بننے کی خواہش رکھنے والوں کیلئے ایک نصیحت بھی ہے کہ ” میں نے کبھی خواب دیکھنا نہیں چھوڑا اس لیے میں لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ خوب دیکھنا بند نہ کریں ، خوابوں کے حقیقت میں بدلنے کا طریقہ ہوتا ہے اگر آپ کا یقین پختہ ہو اور ہمیشہ نیکی کیا کریں ۔“
محظوظ قرعہ اندازی میں حصہ لینے کی خواہش رکھنے والے www.Mahzooz.ae پر 35 درہم کی ایک پانی کی بوتل خرید کر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔اگلی ہفتہ وار قرعہ اندازی 6 نومبر 2021 کو ہفتے کے روز شام 9 بجے ہو گی.
جنید کے ارادے ہمیشہ پختہ رہے ، محظوظ کی تاریخ میں سب سے بڑی کیش رقم جیتنے والے شخص کی یہاں تک کے سفر کے پیچھے ایک لمبی اور دلچسپ کہانی ہے جس نے نہ صرف محظوظ بلکہ متحدہ عرب امارات اور جی سی سی میں سب سے بڑی قرعہ اندازی جیتی ہے.
دبئی میں کمپنی ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والے جنید نے خوش قسمت واقعات کا ذکر بھی کیا جس نے ا ن کی زندگی بدل دینے والی قرعہ اندازی میں حصہ لینے کیلئے راہ ہموار کی ۔جنید نے بتایا کہ :-
“میں عمومی طور پر اس وقت محظوظ قرعہ اندازی میں حصہ لیتاہوں جب میری تنخواہ آجاتی ہے ، اس مہینے میری تنخواہ عام تعطیل کے باعث ایک روز تاخیر کا شکار ہو گئی اور قرعہ اندازی والے دن میرے اکاﺅنٹ میں آئی.
ہفتے کی شام جنید نے کھانے پینے کی ضروری اشیاءخریدنے جانے کی بجائے گاڑی میں بیٹھ کر محظوظ ایپ کھولی اور قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔” مجھے اندر کی ایک آواز نے کہا کہ محظوظ سنیکس سے بہتر سرمایہ کاری ہے ، میں نے قرعہ اندازی سے دو گھنٹے قبل بے ترتیب چھ نمبرز پر کلک کیا. بے ترتیب نمبر زجنہوں نے جنید کو کروڑ پتی بنا دیا وہ یہ 6, 11, 21, 32, 33, 46 ہیں.” مجھے جب معلوم ہوا کہ میں جیت چکا ہوں تو ایسا محسوس ہوا جیسے میرے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی گئی ہے ۔“محظوظ میں حصہ لینے والے جنید نے اپنے گزشتہ 11 ماہ کا ہر دن خواب دیکھتے ہوئے گزارا کہ اگر وہ کروڑوں جیت گیا تو ان کا کیا کرے گا “۔کروڑ پتی بننے کے بعد جنید کا پہلا دن بھی کسی دوسرے عام دن کی ہی طرح تھا.”اس دن میں نے ایک غیر معمولی چیز کی تھی اور وہ یہ کہ میں بال کٹوانے گیا تو اپنے حجام کو اس کی شادی کا خرچہ اٹھانے کی پیشکش کی“
کروڑوں روپے کی قرعہ اندازی جیتنے سے قبل ہی جنید اپنے ساتھ کام کرنے والے بلیو کالر ورکز کے کھانے کے اخراجات چپکے سے ادا کر دیا کرتا تھا جس کا انہیں علم بھی نہ ہوتا ۔جنید کے پاس انعامی رقم جیتنے کا کوئی جادوئی فارمولا نہیں تھا بلکہ وہ اسے اپنے والدین کی دعائیں کی بدولت قرار دیتا ہے۔جنید نے بتایا کہ
” اس بات کی کوئی وضاحت موجود نہیں کہ میں نے پچھلے چند گھنٹوں میں قرعہ اندازی میںحصہ لینے کا فیصلہ کیوں کیا ، پانچ کروڑ درہم کی طاقت سے میں اپنے ہر ایک خواب پورا کر سکتاہوں لیکن اس سے میں اپنے والد کو واپس نہیں لا سکتا ، پر میں اپنی والدہ ، اپنے پیاروں اور دوسرے لوگوں کیلئے بھی سب کچھ کروں گا ۔“
جنید کی سخاوت کا اندازہ اس کے بچپن سے لگایا جا سکتاہے جو کہ مشکلات میں گھِرا رہا ۔
”میرے والد کا سلائی اور کڑھائی کا چھوٹا سا کاروبار تھا جس سے وہ بمشکل میری اور بہن بھائیوں کی سکول کی فیس ہی دے پاتے ، نویں جماعت کے بعد مجھے سکول سے نکال دیا گیا اور میں نے سیلز کی چھوٹی موٹی نوکریاں کر کے اپنے والد کا ہاتھ بٹانا شروع کیا ، ہم پاکستان واپس منتقل ہو گئے جہاں میرے والد گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے اور اس وقت میری عمر محض 18 برس تھی ، ممکن ہے کہ کسی کی مدد میرے والد کی زندگی بچا سکتی تھی ۔جنید کے پاس کروڑ پتی بننے کی خواہش رکھنے والوں کیلئے ایک نصیحت بھی ہے کہ ” میں نے کبھی خواب دیکھنا نہیں چھوڑا اس لیے میں لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ خوب دیکھنا بند نہ کریں ، خوابوں کے حقیقت میں بدلنے کا طریقہ ہوتا ہے اگر آپ کا یقین پختہ ہو اور ہمیشہ نیکی کیا کریں.“
انجان لوگوں کی مدد کے علاوہ انعامی…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں