جمعیت علماء اسلام ریاض سعودی عرب کی طرف سے یوم الوطنی کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا 268

جمعیت علماء اسلام ریاض سعودی عرب کی طرف سے یوم الوطنی کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

جمعیت علماء اسلام ریاض سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اور ہر دلعزیز شخصیت حاجی ممتاز خان نے مملکت سعودی عرب کے یوم الوطنی کے موقع پر سعودیہ کے عوام خصوصاً  شاہی خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی سعودی عرب کو بہت ساری خوشیاں ، کامیابیاں ،کامرانیاں اورترقی عطاء فرماویں اور دشمنوں و حاسدوں کی شر سے ہمیشہ محفوظ رکھ کر اس مقدس سرزمین کو یوں سلامت رکھیں ۔ اپنے تحریری پیغام میں الحاج ممتاز خان نے مزیدکہا کہ پاک سعودی تعلقات مثالی ہیں اور ہر پاکستانی کا دل سعودی عرب کیلئے دھڑکتا ہے نیز پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلامی برادر ممالک پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے پاکستانی عوام سعودی عرب جیسے مخلص دوست ملک پر فخر محسوس کرتے ہیں یعنی مملکت خداداد پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے پاک سعودی دوستی کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی نیز پاکستان اور سعودی عرب کے لوگوں کی آپسمیں پیار کی ایک زندہ مثال ہے دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں جس فراخ دلی کے ساتھ دوستی نبھائی ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور پاکستانی قوم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، انشاءاللہ تمام مسلمان مقامات مقدسہ خصوصاً  حرمین شریفین کی خفاظت کیلئے ہرقسم کی جانی ومالی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں