پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی کا اجلاس سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل لیاقت آباد میں صدر پی ایس پی ڈاکٹرز فورم اور میڈیکل ایڈ کمیٹی ڈاکٹر محمد نعیم کی صدارت میں منعقد ہوا 306

پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی کا اجلاس سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل لیاقت آباد میں صدر پی ایس پی ڈاکٹرز فورم اور میڈیکل ایڈ کمیٹی ڈاکٹر محمد نعیم کی صدارت میں منعقد ہوا

کراچی(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اجلاس میں محرم الحرام میں لگنے والے طبی امدادی کیمپس میں مختلف ڈویژن کے زمیداران اور کارکنان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی اجلاس میں جوائنٹ انچارج پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی فرید الدین بھائی رکن مرکزی کمیٹی اسداللہ بھائی۔ ابراہیم بھائی۔ مسعود بھائی اور صدر پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل لیاقت آباد افضال بھائی اور صدر سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل نیو کراچی عزیر صدیقی بھائی اور صدر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز فرخ بھائی بھی موجود تھے۔ انچولی کیمپ کو جوائنٹ انچارج میڈیکل ایڈ واصف حنیف بھائی دیکھیں گے اور باب العلم کیمپ کو جوائنٹ انچارج فرید الدین بھائی اور ابراہیم بھائی دیکھیں گے آور دونوں کیمپس کی نگرانی کی زمیداری نائب صدر پی ایس پی ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر صفوان ملک بھائی کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں