پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں پاکستان قومی یکجہتئ فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے مشترکہ یوم آزادی کی پروقار فیملی رنگا رنگ تقریب 101

پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں پاکستان قومی یکجہتی فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے مشترکہ یوم آزادی کی پروقار فیملی رنگا رنگ تقریب

جدہ سعودی عرب رپورٹ ثناء شعیب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں پاکستان قومی یکجہتی فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے مشترکہ یوم آزادی کی پروقار فیملی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے قائدین نے شرکت کی اور سب نے ملکر آزادی کا کیک کاٹا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل خالد مجید یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کی سب سے بڑی بنیادی ضرورت یکجہتی اور اتحاد کئ ہے یوم آزادی کے موقع پر سب کو ملکر ملک یکجہتی سے اپنے ملک کا ساتھ کھڑا ہونا ہے ۔
‎کنوینیئر قومی یکجہتی فورم ریاض بخاری نے کہا کہ یوم آزادی کی بارے میں ہم نے اپنی نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے کس طرح ہمارے بزرگوں کی محنت سے پاکستان بنا ہے ہم نے آپس میں تفریق نے بلکہ ملی یکجہتی اور محبت کا مظاہرہ کرنا ہے.
،جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر احمد نے قومی یکجہتی فورم پر روشنی ڈالتے ہوئے اغراض ومقاصد سے آگا کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر پوچھنی ہے تو فلسطین اور جموں کشمیر کے بھائیوں سے پوچھیں ہم نے ایک قوم بنا کر اپنے ملک کے ساتھ ہر میدان میں کھڑا ہونا ہے ،چئیرمین بزنس فورم چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے اس دن کی نسبت سے آج یوم عہد تجدید کے موقع پر عہد کرنا ہے کے ملکی معیشت میں اوورسیز نے زیادہ سے زیادہ پیسے بینکوں سے بھج کر ملکی مالی حالات میں اپنا حصہ ڈالنا ہے انہوں نے پاکستانی سٹار ارشد ندیم کو پاکستان بزنس فورم کی جانب سے سعودی عرب آنے اور عمرہ کی سپانسر شپ بزنس فورم کی جانب سے دینے کا علان کیا ۔‎تقریب میں پاکستانی سکول کے بچوں نے بھی وطن سے محبت کے اظہار کے لئے اپنے تقریر سے خوب لہو گرمایا اور ٹیبلو پیش کئے اور تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے اپنی آواز کا جادو چلا کر ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگادی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں