سفارتخانہ پاکستان الریاض کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی 102

سفارتخانہ پاکستان الریاض کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

رپورٹ شاہین جاوید – ریاض : پی این پی نیوز ایچ ڈی

سفارتخانہ پاکستان الریاض کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق آرمی چیف اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف، سفیر پاکستان احمد فاروق، ملٹری ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں فوجی افسران سمیت ایمبیسی افسران اور کمیونٹی ممبران نے بھی شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یومِ دفاع کی اہمیت کے حوالے سے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہے کہ جب پاکستان کی نڈر اور بہادر افواج نے وطنِ عزیز پر ہونے والے بیرونی حملے کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی پاک سرزمین کا دفاع کیا تھا، کسی بھی کامیابی کے لئے عوام کی سپوٹ لازمی ہے اور یہی وہ جزبہ تھا جس کی وجہ سے پاکستانی قوم اقوام عالم میں جانی جاتی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک حکومت پاکستان، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اس سلسلے میں اقوام عالم کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا، انکا مذید کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ آپس سعودی تعلقات وقت کے ساتھ مذید مظبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔

قریب سے خطاب کرتے ہوئے ملٹری ڈیفنس اتاشی بریگیڈیر محمد عاصم کا کہنا تھا کہ پاک آرمی نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ملکی دفاع کو یقینی بنانے کے ساتھ خطے میں امن کے لئے بھی اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں