پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 151

پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند :پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کی، جب کہ میزبانی کے فرائض پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق احمد بلوچی نے انجام دیے۔ جنرل سیکرٹری رانا خالد نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تقریب کی نظامت وسیم ساجد نے کی، جب کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین میں سردار رزاق خان، احتشام جاوید کوہلی، اعجاز رحیم، ارشد تبسم، عدنان بٹ، اور صحافی و اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ شامل تھے، جنہوں نے یومِ تشکر کی اہمیت اجاگر کی اور ملکی افواج و قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر رانا خالد اور احسن عباسی نے قوم اور افواجِ پاکستان کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور قومی موقف کو بھی سراہا۔تقریب کے اختتام پر ریاض میں مقیم صحافیوں کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں، جنہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ شرکاء نے اس تقریب کو قومی ہم آہنگی، اتحاد اور حب الوطنی کی علامت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں