جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب 301

جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب

بیورو رپورٹ جدہ(امداد حیسن لک ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مرد و خواتین نے وطن سے دور رہ کر وطن کے لیے محبت کے گیت گائے اور اپنے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے زہر اہتمام تقریب کی ابتدا پاکستانی اور سعودی قومی ترانے سے کی گئی۔

تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ جدہ سے ہیڈ قونصلری فوزیہ فیاض احمد تھیں اور صدرات عثمان شریف نے کی۔

تقریب کی مہمان خصوصی فوزیہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم جو آج آزادی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں بطور پاکستانی اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں اس پر ہمیں الله تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہیے اور بحیثیت قوم ہمیں اپنی ذمے داریوں کے مطابق کردار ادا کرکے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ایک قوم بن کر اپنے ملک کی ترقی کو یقینی بنانا ہوگا۔

تقریب میں پارٹی کے سابقہ عہدے دران سید خاقان عبدالقیوم خان ، قیصر جاوید ،احمد بشیر ، ریاض شاہین آفریدی ،تنویر صدیق خان ،چوہدری ظہیر ،میڈم یاسمین اور دیگر کارکنان نے کہا کے ہماری لیڈر شپ ہمارے قائد، وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کی سوچ اور نظریہ کے اصولوں پر عمل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

تقریب میں پاکستانی اسکول کی بچیوں نے قومی جذبے سے سرشار تقریر کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

اور معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے پاکستانی ملی نغمے اور پاکستانی علاقائی زبانوں میں گانے گا کر سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں