(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ,پاک نیوز پوائنٹ)
چوکی مستی خان ویلفیئر کے تحت مورخہ 15 اگست کو ڈیرہ “حاجی ریاض خان بلوچ” کے گھر پر فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
میڈیکل کیمپ کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کو فری سہولت دینا گاؤں میں رہتے ہوۓ۔
فری کیمپ میں ملتان سے مایا ناز اور ماہر ڈاکٹر محمد اصغر کی ٹیم کو بلوایا گیا تھا۔تاکہ غریب لوگوں کا علاج انکے اپنے علاقے میں ہو سکے ۔
میڈیکل کیمپ کے آرگنائزر حاجی ریاض خان بلوچ کا کہنا تھا اس طرح کے فلاحی کام آگے بھی ہوتے رہیں گے اور اس طرح کے میڈیکل کیمپ ہر مہینے لگائیں گے تاکہ لوگوں کا فری علاج ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں العزیز کلینک کے سینئر ڈاکٹر محمد اصغر صاحب کا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمارے ویلفیئر کے کام کے لیے دیا
میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح دعا سے کیا گیا۔سب لوگوں نے اس کو سراہا اور کہا ایسے اقدامات ہونے چاہیے تاکہ غریب لوگوں کی خدمت ہو سکے۔