وزیر اعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی پاکستان کے وفد کی ملاقات۔ (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 368

وزیر اعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی پاکستان کے وفد کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ملاقات میں وائس چئیرمین شنجی یناگی (Shinji Yanagi)اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)علی اصغر جمالی شریک تھے۔ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین ، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار ، وزیر توانائی محمد حماد اظہر اور متعلقہ سینئر افسران بھی شریک۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹویوٹا موٹرز ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے لیے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
وزیر اعظم نے ٹویوٹا موٹرز کے فیصلے کوموسمیاتی تبدیلی سے نبردآزماء ہونے اور ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک قابل ذکر اقدام قرار دیا ۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی آٹو ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کریں۔
وزیر اعظم نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ٹویوٹا موٹرز کے تعاون کو سراہا ،وزیرِ اعظم نے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مناسب قیمتوں پر معیاری گاڑیوں کی پیدا وار کے حوالے سے حکومت ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں