پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد نے صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عزیر بھٹہ کی قیادت میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے مکہ مکرمہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی (رپورٹ مدینہ منورہ ، میاں محمد عظیم ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 351

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد نے صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عزیر بھٹہ کی قیادت میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے مکہ مکرمہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی

(رپورٹ مدینہ منورہ ، میاں محمد عظیم ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وفد نے گورنر پنجاب کو پاک سر زمین آمد پر خوش آمدید کہا اور عمرہ کی مبارک باد دی ۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور اورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔
صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عُزیر بھٹہ نے کمیونٹی کو در پیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروئی ، وفد میں موجود سنئیر نائب صدر ضلع کرک ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے ملکی سیاسی اور پارٹی کے انتظامی صورت حال کی طرف گورنر صاحب کی توجہ دلائی جس میں پاکستان میں پارٹی کو منظم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔
وفد میں انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد اور سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی مکہ المکرمہ ارشد سیال بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں